سبز پوش
معنی
١ - جو سبز لباس پہنے ہوئے ہو۔ "وہاں دیکھتے ہیں ایک پیر سبز پوش، کلاہِ زرتا بناگوش. اس چشمے پر کھڑا ڈلتا ہے۔" ( ١٦٣٥ء، سب رس، ١٧٤ ) ٢ - سبزہ زار، موسم برسات یا بہار کے درخت جو ہرے بھرے نظر آتے ہیں۔ "نور سحر کی دھیمی شعاعیں. سبزپوش خوش قداں گلشن کے دامنوں سے چھن چھن کے رنگین پھولوں کی پنکھڑیوں پر پڑتی ہیں۔" ( ١٩٢٣ء، شرر، مضامین، ١٩٤:١ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سبز' کے ساتھ 'پوشیدن' مصدر سے مشتق سے صیغہ امر 'پوش' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٣٥ء سے "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں